Saturday, March 2, 2024

بجٹ کے دوران مراد سعید اور عابد شیر علی آمنے سامنے، اراکین پارلیمنٹ کے درمیان دھکم پیل

بجٹ کے دوران مراد سعید اور عابد شیر علی آمنے سامنے، اراکین پارلیمنٹ کے درمیان دھکم پیل
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بجٹ تقریر کے دوران مراد سعید اور عابد شیر علی آمنے سامنے آ گئے۔ اراکین پارلیمنٹ کے درمیان خوب دھکم پیل ہوئی ۔۔مگر مراد سعید کے کیا کہنے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور پھر خود اسمبلی ہال چھوڑ دیا بجٹ تقریر ۔مفتاح اسماعیل کے لئے بڑا چیلنج ثابت ہوئی۔ تقریر شروع ہوئی ۔۔شیریں مزاری نے نامنظور نامنظور کے نعرے بلند کئے ۔۔گویا کہ میدان سجنے لگا۔ نامنظور نامنظور کے نعرے لگاتی شیریں مزاری ساتھیوں سمیت وزیرخزانہ تک پہنچ گئیں ۔۔ بس پھر کیا تھا حکومت کی طرف سے عابد شیر علی پہنچے اور ساتھ ہی ڈونٹ ٹچ می کا نعرہ بلند ہوا۔۔تو مراد سعید نے بھی خوب انٹری دی۔ گویا کہ میدان  سج گیا بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔۔ذرا دیکھیں ایکسکلوسیو فوٹیج کیسے مراد سعید  ہیرو کی طرح ساتھیوں سے ہاتھ چھڑاتے ، کرسیاں پھلانگتے عابد شیر علی کی طرف لپکے ۔ذرا پھر دیکھیں مراد سعید کیسے کرسیاں پھلانگتے آگے بڑھتے ہیں ۔۔مگر اپنے ساتھی ہی رستے میں حائل ہو جاتے ہیں۔ پھر مراد سعید اسمبلی ہال سے باہر آئے اور نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ن لیگ والے ہمیں گالیاں دیتے رہے ۔۔ مراد سعید کے بعد امجد نیازی اور عابد شیر علی کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوئی ۔اسمبلی ہال دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ بن گیا۔ بجٹ تقریر جاری رہی ۔۔خوب مقابلہ دیکھنے میں آیا ۔۔