Friday, December 2, 2022

بجوات سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی

بجوات سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی
سیالکوٹ (92نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے بجوات سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی ہے جس کا منہ توڑ جواب چناب رینجر نے دیا ہے۔ سیالکوٹ ورکنگ بانڈری لائن کے بجوات سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی چوکیوں اور ورکنگ باونڈری لائن پر واقع پاکستانی دیہات کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ رک گیا۔