Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی 4روپے 36پیسے سستی‘ 300یونٹ استعمال کرنے والے مستثنیٰ

بجلی 4روپے 36پیسے سستی‘ 300یونٹ استعمال کرنے والے مستثنیٰ
March 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ کے الیکٹرک‘ زرعی صارفین، ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے قیمت میں کمی سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ قیمت میں کمی کی منظوری فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔