Sunday, September 15, 2024

بجلی کے ٹیرف میں معمولی ردو بدل

بجلی کے ٹیرف میں معمولی ردو بدل
October 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیپرا نے بجلی کے پیداواری ٹیرف میں بی ردوبدل کر دیا گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت میں اضافہ اور فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت میں معمولی کمی کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف میں کمی کے بعد بجلی کے پیداواری ٹیرف میں بھی ردوبدل کر دیا،نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے سینڑل پاور جنریشن کمپنی کے پیداواری ٹیرف میں 1 روپے 36 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی ،سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے پاور پلانٹ 1 کے لیے95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، پاور پلانٹ 2 کے لیے 1 روپے 5 پیسے،بلاک تین کے لیے1روپے 27 پیسے اور پاور بلاک 4 کے لیے 1 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی جبکہ فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے سےناردرن پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔