Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی کے اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو آپس میں ملائے گا: وزیراعظم

بجلی کے اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو آپس میں ملائے گا: وزیراعظم
May 12, 2016
دوشنبے (نائنٹی ٹو نیوز) دوشنبے میں کاسا 1000 پاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم نوازشریف تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف، کرغستان کے صدر اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے شرکت کی۔ بجلی منصوبہ چار ممالک کو جوڑنے والا پہلا پراجیکٹ ہو گا۔ پاکستان کو 2018 تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی۔ دوشنبے میں کاسا 1000 پاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت چاروں ممالک کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ۔بجلی منصوبہ چار ممالک کو جوڑنے والا پہلا پراجیکٹ ہو گا۔ پاکستان کو 2018 تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی۔ تقریب سے  خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے منصوبے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی جس سے ملکی طلب کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے جس پر خوشی ہے۔ منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کوآپس میں ملائے گا جس سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ تقریب میں عالمی بینک کے نمائندے نے بھی شرکت کی اور کہا کہ منصوبے سے پاکستان اور افغانستان کی ضروریات پوری ہونگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔