Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ اور طلب 17ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی

بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ اور طلب 17ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی
May 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بجلی کا شارٹ فال کم کرنے کے لیے ایندھن تو نہ ملا ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا۔ بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 200 میگاواٹ رہ گیا۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی سے 92 نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 90 ہزار کیوسک کر دیا گیا جس کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار3سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی بجلی گھر 7ہزار میگا واٹ اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 7سو میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 13ہزار میگاواٹ اور طلب 17ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں دیہی علاقوں میں 8گھنٹے اور شہری علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔