Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
December 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں ہونے لگی۔ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کی پیداواری لاگت 66 ارب رہی۔ ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی۔ فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی ۔ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی۔ ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی۔ 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی ۔

نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔