Friday, September 20, 2024

بجلی کی قیمت میں 3.24روپے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمت میں 3.24روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
February 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں3روپے24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔ 3سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان بجلی کی قیمتوں میں کمی سے محروم رہیں گے۔

نیپرا اتھارٹی نے  بجلی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے نیپرا اتھارٹی کو بتایا کہ جنوری کے مہینے میں مجموعی طور پر 7ارب98کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ۔ جس سے  لاگت 48ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ ماہ زیادہ تر بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی۔

قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 27 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہو گا۔