Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی کی قیمت میں 2روپے 83پیسے کمی‘ 300 یونٹ استعمال کرنیوالے مستثنیٰ

بجلی کی قیمت میں 2روپے 83پیسے کمی‘ 300 یونٹ استعمال کرنیوالے مستثنیٰ
April 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے تراسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ پندرہ ارب روپے سے زائد کے ریلیف کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت نیپرا اتھارٹی نے کی۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ مارچ میں مجموعی طور پر 6ارب 58کروڑ یونٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی جس کی لاگت 34ارب96کروڑ روپے رہی۔ سب سے زیادہ 33 فی صد بجلی گیس سے پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی اوسط لاگت 5روپے 13 پیسے فی یونٹ رہی۔ تمام ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کی اوسط لاگت 5روپے 31 پیسے فی یونٹ رہی ہے چونکہ ریفرنس فیول چارجز 8 روپے فی یونٹ تھے تو اس لیے صارفین کو 2 روپے 78 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے۔ اتھارٹی نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود 10 فی صد کم بجلی پیدا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ بجلی کے صارفین پر ہو گا۔ اس ریلیف سے 3 سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین‘ کراچی کے شہری اور زرعی صارفین محروم رہیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔