Sunday, September 8, 2024

بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
November 19, 2016

اسلام آباد (92نیوز) مہنگی بجلی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت چوبیس نومبر کو کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے تیل کی لاگت کی مد میں صارفین سے 22 ارب روپے اضافی وصول کیے۔ اکتوبر میں 8 ارب 49کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی جس کی لاگت 40 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

بجلی سستی پیدا ہونے کے باعث قیمتوں میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لی جس پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔