Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر گولہ باری کرنا ہے، شیری رحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر گولہ باری کرنا ہے، شیری رحمٰن
February 13, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمٰن کا کہنا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر گولہ باری کرنا ہے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا گیا ہے۔ اگرحکومت شفافیت سے چلے تو سینیٹ میں ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔ چیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا ہم انتخابی اصلاحات  پر بات کرنے کو تیار تھے، عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز اُٹھانا اپوزیشن کا کام ہے۔