Wednesday, February 8, 2023

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، اور اوور بلنگ نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، اور اوور بلنگ نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی
کراچی (92 نیوز) شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، اور اوور بلنگ نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، کہیں 6 سے 8 گھنٹے تو کہیں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب ہو رہی ہے۔ اس پر بھی بھاری بھرکم بل شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ ’’ کراچی کو بجلی دو۔ اووربلنگ ختم کرو ‘‘، کراچی والے شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور اور اووربلنگ سے تنگ آگئے۔ کہیں چھ سےآٹھ گھنٹے تو کہیں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی غائب آدھی رات کو بھی مختلف علاقوں میں دو سے تین گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ قائد آباد سے کیماڑی تک ہر علاقہ بجلی کی طویل بندش سے متاثر ہے۔ بیشترشہریوں نے رات بھی گھر سے باہر گزاری۔ شہری بتاتے ہیں کبھی فنی خرابی تو کبھی منٹیننس کا مسیچ کرکے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کےباجود ہزاروں روپے کےبجلی بلوں سےشہری پریشان  ہیں۔ شہری کہتےہیں بجلی توآتی نہیں  لیکن  بھری بھرکم بل ضرور آ جاتے ہیں۔ کراچی والوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا خاتمہ کیا جائے۔