Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی بل کے ساتھ 87 ارب روپے کا اضافی سرچارج لگانے کیلئے نیپرا کو درخواست

بجلی بل کے ساتھ 87 ارب روپے کا اضافی سرچارج لگانے کیلئے نیپرا کو درخواست
August 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کےلئے پیسہ عوام کی جیبوں سے نکالنے کی تیاریاں۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کےلئے نیپرا کو درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ بجلی کا ترسیلی نظام چلانے والی کمپنی این ٹی ڈی سی نے نئی ٹرانسمیشن لائنیں تعمیر کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017 ءتک 87 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے جس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک‘ عالمی بینک‘ جاپان انٹرنیشنل اور مقامی بینکوں سے 72 ارب روپے کا قرضہ بھی لیا جائیگا۔ اڑھائی ہزار نئے ملازمین بھی بھرتی کئے جائیں گے جن میں افسروں کو 4لاکھ روپے سے زائد فی کس تنخواہ ادا کی جائیگی۔ کروڑوں روپے سفری اخراجات کےلئے چاہئیں۔ اس لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ قرضے کی رقم سود سمیت صارفین سے وصول کی جائے۔ درخواست میں ایسے منصوبوں کے لیے ٹرانسمیشن لائنوں کا ذکر بھی ہے جن کا افتتاح ہوئے 2 سال گزر گئے اور ان منصوبوں کو کاغذوں میں 2020ءتک مکمل بھی ہونا ہے۔ تعمیر کب شروع ہو گی معلوم نہیں لیکن اگر نیپرا نے درخواست کی منظوری دے دی تو 87 ارب روپے بجلی کے صارفین کو ادا کرنا ہوں گے۔ نیپرا این ٹی ڈی سی کی درخواست پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گی۔