بجلی بحران کے خاتمے میں دو سے تین سال لگیں گے ،خواجہ آصف

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بجلی بحران پر قابوپانے میں دو سے تین سال کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔
سابق حکومتوں کی بدانتظامی کی وجہ سے بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے ۔جب کہ پانی کے ذخائر بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ پاکستان میں ذخائر نہ ہونے کی یوجہ سے پانی ضائع ہوجاتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کی پہلے ہی شارٹیج ہے لیکن ہم اب قحط کی جانب سفر کررہے ہیں ،بھارت کے ساتھ آبی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔