Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ افسوسناک ہے، شہباز شریف

بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ افسوسناک ہے، شہباز شریف
July 18, 2021

لاہور (92 نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا، گزشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ افسوسناک ہے۔

شہباز شریف نے ملک میں صنعتوں اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی کی مکمل بندش پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا، گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بدانتظامی کی انتہا ہے۔

اُنہوں نے کہا، ملک میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سے بھیانک بدانتظامی اور کیا ہوسکتی ہے؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے۔ اس کا خمیازہ صنعت اور سی این جی مالکان کو اربوں روپے کے نقصان کی صورت بھگتنا پڑ رہا ہے۔

شہبازشریف نے کہا، حکومت بحران پر قومی اسمبلی میں بحث کرائے تاکہ اس مسئلے کا کوئی حل نکلنے سے عوام کو ریلیف مل سکے۔