Friday, October 7, 2022

باگسر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ، 20 سالہ نوجوان شدید زخمی

باگسر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ، 20 سالہ نوجوان شدید زخمی
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باگسر سیکٹر میں بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی ۔ فائرنگ سے مہٹیکا گاؤں کا 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔