Tuesday, September 17, 2024

باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اے کی مدینہ سے حج پرواز پانچ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچ گئی، سامان وہیں چھوڑ آئی

باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اے کی مدینہ سے حج پرواز پانچ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچ گئی، سامان وہیں چھوڑ آئی
September 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پی آئی اے کی مدینہ سے حج پرواز پانچ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچ گئی لیکن حاجیوں کا سامان مدینہ منورہ ہی میں چھوڑ آئی۔ اسی لئے تو کہتے ہیں باکمال لوگ لاجواب سروس۔ پرواز پی کے 6322 سے دو سو ستر حجاج کرام مدینہ منورہ سے لاہور پہنچے۔ پانچ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر حجاج کرام کوعلم ہوا کہ جہاز کا عملہ ان کا سامان مدینہ منورہ میں ہی چھوڑ آیا ہے۔ حجاج نے پی آئی اے کی نااہلی پر شدید احتجاج کیا تو پی آئی اے انتظامیہ نے سامان ملنے کی یقین دہانی کرائی جس کیلئے انہیں صرف تین دن مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ نائٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حجاج کرام پی آئی اے کی انتظامیہ کی نااہلی پر پھٹ پڑے اور بتایا کہ مدینہ منورہ میں انہیں پرواز سے تین گھنٹے قبل جہاز میں بٹھا دیا گیا تھا۔