Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باکمال لوگ، لاجواب سروس، کیبن کریو نے اسلام آباد برمنگھم جانیوالی پرواز کا ایمرجنسی رافٹ کھول دیا

باکمال لوگ، لاجواب سروس، کیبن کریو نے اسلام آباد برمنگھم جانیوالی پرواز کا ایمرجنسی رافٹ کھول دیا
March 20, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) باکمال لوگ، لاجواب سروس۔ پی آئی اے عملے نے اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز کا ایمرجنسی رافٹ کھول دیا۔ رافٹ کو دروازے میں دوبارہ لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز پی کے سیون نائن ون کے کیبن کریو نے ایمرجنسی دروازے کا رافٹ کھول دیا، جسے واپس لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے۔ پرواز دو گھنٹے تاخیر سے برمنگھم روانہ ہوئی جبکہ کراچی سے جدہ جانیوالی پہلے سے تاخیر شدہ پرواز پی کے سیون فائیو فور زیرو کے عملے نے کارگو غلط طریقے سے کھول دیا جس سے پرواز انیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔