Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باکس آفس پر ’’فوکس‘‘ کا راج

باکس آفس پر ’’فوکس‘‘ کا راج
March 2, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) نارتھ امریکی باکس آفس پر اس ہفتے ول اسمتھ کی ڈراما فلم ’’فوکس‘‘ کا راج رہا۔’’کنگز مین‘‘ دی سیکرٹ سروس دوسرے نمبر پر جبکہ ففٹی شیڈ ز آف گرے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ڈراما فلم  فوکس نے ٹکٹوں کی فروخت میں ہالی وڈ کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر اس ہفتے چھائی رہی۔ ول اسمتھ کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم فوکس نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ ول اسمتھ اس فلم میں دوہزار تیرہ کے بعد پہلی بار لیڈنگ رول ادا کر رہے ہیں۔ جاسوسی ناول سے ماخوذ فلم ’’کنگز مین دی سیکرٹ سروس‘‘ اس ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ جاسوسی پروگرام کی تربیت پر مبنی اس فلم نے گزشتہ ہفتے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ کنگز مین دی سیکرٹ سروس نے  گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کو پیچھے دھکیل دیا ۔