Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باکس آفس پر ”روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری“ کا دوسرے ہفتے بھی راج برقرار

باکس آفس پر ”روگ ون۔ اے سٹار وارز سٹوری“ کا دوسرے ہفتے بھی راج برقرار
December 26, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اسٹار وارز سیریز کی نئی ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ شائقین کے دلوں کو بھا گئی۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار رہا اور مزید سات کروڑ ڈالر سمیٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ایکشن اور ایڈونچر سائنس فکشن فلم ”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ باکس آفس میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ اینی میٹڈ میوزیکل فلم ”سنگ“ تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کما کر دوسری پوزیشن پر ہے۔ ایڈونچر فلم ”پیسنجرز“ ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”اسیسنز کریڈ“ ایک کروڑ چھ لاکھ ڈالر سمیٹ کرچوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کامیڈی فلم ”وائی ہم“ ستانوے لاکھ ڈالر کمانے کے بعد امریکی باکس آفس میں پانچویں نمبر پر ہے۔