Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باکس آفس:”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“کا جادو شائقین پر چل گیا

باکس آفس:”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“کا جادو شائقین پر چل گیا
December 19, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“کا جادو شائقین پر چل گیا۔ ریلیز کے پہلے ہفتے ہی ساڑھے پندرہ کروڑ ڈالر کما لئے۔

تفصیلات کے مطابق سائنس فکشن سیریز اسٹار وارز کی نئی فلم ”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایکشن سے بھرپور فلم باکس آفس پر سرفہرست ہے۔ کامیڈی، ایڈوینچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”مونا“ مزید ایک کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔

کامیڈی فلم ”آفس کرسمس پارٹی “مزید پچاسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی۔ ڈرامہ فلم ”کولیٹیرل بیوٹی“ اس ہفتے ستر لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ایڈوینچر فلم ”فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دہیم“ مزید پچاس لاکھ ڈالر کمانے کے بعد باکس آفس پر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔