Friday, September 30, 2022

باکس آفس پر ”دی ہنگر گیمز“ تمام فلموں کو کھا گئی

باکس آفس پر ”دی ہنگر گیمز“ تمام فلموں کو کھا گئی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایڈونچر سے بھرپور فلم ”دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر سات کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر سے بھرپور فلم ”دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ باکس آفس میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ فلم ”دی گڈ ڈائنو سار“ پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں دوسرے نمبر پر رہی۔ ہالی وڈ فلم”کریڈ“ چار کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کی فلم ”سپیکٹر“ اس ہفتے ایک کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں چوتھے نمبر پر چلی گئی۔ فلم ”دی پینٹس مووی“ ایک کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ اس ہفتے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔