Sunday, December 4, 2022

باکسنگ کے مقابلے میں روسی نژاد امریکی باکسر میکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک

باکسنگ کے مقابلے میں روسی نژاد امریکی باکسر میکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکہ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی نژاد امریکی باکسر میکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ روسی باکسنگ فیڈریشن کے مطابق میکسم داداشیوف پورٹوریکو کے باکسر سبریل میٹیاس کے ساتھ مقابلے کے دوران سر پر مسلسل مکے لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ مقابلے کے بعد وہ اپنے قدموں پر چل کر ڈریسنگ روم بھی نہیں جاسکے تھے۔ ہنگامی طور پر انکی واشنگٹن کے ایک اسپتال میں نیورو سرجری کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ 28سالہ باکسر نے پروفیشنل کیرئیر کے دوران 13 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جن میں سے 10 ناک آؤٹ مقابلے بھی شامل تھے۔