Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باکسنگ کی دنیا کے بادشاہ محمد علی کے زیراستعمال اشیاءنیلامی کیلئے پیش

باکسنگ کی دنیا کے بادشاہ محمد علی کے زیراستعمال اشیاءنیلامی کیلئے پیش
August 20, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) باکسنگ کی دنیا کے بادشاہ محمد علی کے زیراستعمال اشیاءنیلامی کے لیے پیش کر دی گئیں جن میں لیجنڈری باکسر کی پہلی ہیوی ویٹ چیمپئین شپ کی بیلٹ بھی شامل ہے۔ لیجنڈ باکسر محمد علی کی اشیاءآئن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں جن میں ان کی پہلی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کی بیلٹ بھی شامل ہے جو انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر جیتی تھی۔ یہ بیلٹ چھ لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ نیلامی میں لیجنڈ محمد علی کے باکسنگ ٹرنکس بھی رکھے گئے ہیں جو ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوں گے۔ انیس سو چونسٹھ میں محمد علی کے ہاتھ سے لکھے اناسی خطوط بھی نیلامی کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ محمد علی کے ٹریننگ گلووز بھی آئن لائن نیلامی میں شامل ہیں۔ اکثر اشیاءلیجنڈ محمد علی کے مداحوں کی کولیکشن کا حصہ ہیں۔