Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کل میلبرن میں ٹکرائیں گے

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کل میلبرن میں ٹکرائیں گے
December 25, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا۔ قومی ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے تو آسٹریلوی کپتان بھی برسبین ٹیسٹ کی کارکردگی دہرانے کے لئے پرعزم ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے قومی ٹیم، آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی مشکل وکٹ پر روایتی گیند بازی سے سیریز کے دوسرے میچ میں واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باؤلرز کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ ہیڈ کوچ نے یاسر شاہ سے بھی امیدیں لگا لیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان نے کہا ہے کہ وہ جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔  بلے باز عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے میچ کی دوسری اننگز کی کارکردگی کو میلبرن ٹیسٹ میں شاید برقرار نہ رکھ سکے کیونکہ یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔

میلبرن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سات افراد کی گرفتاری کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔