Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باکسر وسیم کی حمایت میں کرکٹرز میدان میں آگئے

باکسر وسیم کی حمایت میں کرکٹرز میدان میں آگئے
September 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز) حکومتی عدم توجہ کے شکار  باکسر وسیم کی حمایت میں پاکستانی کرکٹرز سامنے آگئے، دبئی میں فلپائنی باکسر کو ناک آؤٹ کرنے والے باکسر وسیم  کے استقبال کے لیے کوئی حکومتی ارکان ایئر پورٹ پر پہنچا اور نہ ہی باکسنگ فیڈریشن کا  کوئی ممبر۔ میڈیا نے پاکستانی باکسر کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کی ، جس کے بعد باکسر محمد وسیم نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا  میں فائٹ ایئر پورٹ پر استقبال کے لیے نہیں لڑتا، بلکہ اس لیے لڑتاہوں کہ  دنیا میں پاکستان کو اچھا استقبال مل سکے ۔ [caption id="attachment_240842" align="alignnone" width="500"]باکسر وسیم ‏ لاہور ‏ ‏ 92 نیوز باکسر وسیم کی حمایت میں کرکٹرز میدان میں آگئے ‏[/caption] ان کا کہنا تھا کہ  ہر فائٹ ، ہر کیمپ ، ہر ٹریننگ ، ہر ٹور ، میرے لئے باکسنگ کی دنیا میں  عالمی سطح پر  موقع ہو تا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ ہے ۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا  میں پورے  پاکستان کی جانب سے باکسر محمد وسیم سے معافی مانگتا ہوں اور ہمیں اپنے ہیروز کو یاد رکھنا چاہئے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اگلی بار میں خود آپ کو ایئر پورٹ سے لینے آؤں گا۔ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  شعیب ملک نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور اگلی بار ایئرپورٹ پر آپ کو میں لینے آؤں گا۔