Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باکسر محمد وسیم وطن واپس پہنچ گئے

باکسر محمد وسیم وطن واپس پہنچ گئے
September 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم پروفیشنل فائٹ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، حکومت کا کوئی نمائندہ باکسر کا استقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ پر نہ آیا۔ 32 سالہ انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم  دبئی ميں ہونے والی فائٹ ميں فلپائنی حريف کو  پہلے ہی راؤنڈ ميں ناک آؤٹ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، وطن کا نام روشن کرنے والے پاکستانی باکسر کو  ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہنے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں ،  آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا ، انہوں نے اپنی جیت بھی کشمیر کے نام کردی۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میرے غیرملکی ٹرینر ڈینی وان نے اسکاٹ لینڈ میں پچھلے چھ سے سات ماہ سخت ٹریننگ کرائی  ، جس کا رزلٹ کامیابی کی صورت میں ملا ہے ، محمد وسیم نجی ٹیکسی پر ائیر پورٹ سے روانہ ہوئے۔