Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باکسر محمد وسیم نےپاناما کے باکسر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

باکسر محمد وسیم نےپاناما کے باکسر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا
July 6, 2017

کوئٹہ (92نیوز)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ۔ محمدوسیم نے پاناما کے باکسر الیسیراولڈیز کو دوسرے روانڈ میں ہی ناک آوٹ کردیا سیم کی کامیابی پر اہل خانہ کافی خوشی دیدنی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی شان بلوچستان کی پہچان کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ باکسر محمد وسیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئیے پاناما کے باکسر کو دوسرے روانڈ میں ہی ناک آوٹ کردیا ۔ فائنٹ 8راونڈز پر مشتمل تھی جو پاناما کے شہر میں منعقدہو ئی۔ مشہور کوچ جیف میویدر نے وسیم کو تگڑی ٹریننگ دی باکسرمحمد وسیم کا کہنا ہے کہ کامیابی پر انتہائی خوش ہوں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا جنہوں نے میری کامیابی کے لئے دعائیں کیں ۔

باکسر محمد وسیم کے گھر میں مبارک باد کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اہل خانہ کہتے ہے کہ محمد وسیم کامیابی حاصل کرکے عید کا تحفہ دیا ہے ۔