Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے
February 26, 2021

کراچی (92 نیوز) باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ قومی باکسر کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔

محمد وسیم ہفتے کو دلہن بیاہ کر لائیں گے۔ بارات کیلئے مشہور ڈیزائنر کی تیار کردہ شیروانی پہنیں گے۔ کوٹ ڈیزائن کی شیروانی میں سونے کے بٹن جڑے گئے ہیں۔

باکسر کی اہلیہ تابندہ تمثیل پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ ولیمہ کی تقریب کراچی میں یکم مارچ کو ہوگی۔