Tuesday, September 27, 2022

باکسر عامر خان کو امریکا میں طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

باکسر عامر خان کو امریکا میں طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا
September 19, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکا میں طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

عامر خان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ماسک ٹھیک سے نہ پہننے کی ایئرلائن عملے کی شکایت پر مجھے اور دوست کو پرواز سے اتارا گیا جب کہ کچھ بھی غلط نہی تھا۔ ماسک بھی ٹھیک تھا۔ میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ یہ سب توہین آمیز تھا ۔ اس صورتحال پر دلی افسوس ہوا ہے۔

عامر خان فائٹ کے تربیتی کیمپ کولوراڈو اسپرنگز جا رہے تھے۔