Sunday, September 25, 2022

باکسر عامر خان جلد اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کاآغاز کرینگے

باکسر عامر خان جلد اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کاآغاز کرینگے
کراچی(92نیوز)عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کا آغاز کریں گے  ۔ عامر خان کی فائٹ دو جون کو کراچی میں ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر  پاکستان کے دورے پر ہیں جبکہ ان کے ساتھ بر طانیہ سے دیگر باکسرز بھی پاکستان آئے ہیں عامر خان کی یہ فائیٹس دو جون کو کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوں گی اس سلسلے میں کراچی کے ایک شاپنگ سینٹرز میں اپنے ساتھی باکسرز کے ہمراہ آئے۔ عامر خان نے شائقین سے ملاقات کی اور ان کو دستخط شدہ فائٹس کے ٹکٹ بھی سیل کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں جلد اکیڈمی کا آغاز کر رہے ہیں ۔ خواہش ہے کہ پاکستان بھی باکسنگ میں عالمی چمپیئن بنے۔