Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باکسر عامر خان بیوی سے متعلق نازیبا جملہ کہنے پر حریف باکسر سے لڑ پڑے

باکسر عامر خان بیوی سے متعلق نازیبا جملہ کہنے پر حریف باکسر سے لڑ پڑے
January 31, 2018

لندن ( 92 نیو ز) باکسر عامر خان  پریس کانفرنس کے دوران اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے بارے میں نازیبا جملہ کہنے پر حریف باکسر سے لڑ پڑے ۔  عامر خان نے فل ڈی گریکو پر پانی سے بھرا گلاس انڈیل دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران باکسر عامر خان اطالوی حریف  پر آگ بگولہ ہوگئے ، فل گریگور کئی روز سے فریال مخدوم پر طنز کے نشتر چلا رہے تھے   ۔

پریس کانفرنس کے دوران  گریگور نے  ایک مرتبہ پھر فریال کے بارے میں نازیبا جملہ کہ دیا جس پر عامر خان کا صبر جواب دے گیا اور حریف پر پانی سے بھرا گلاس پھینک دیا۔  جھگڑا اتنا بڑھا کہ تقریب روکنا پڑ گئی۔

عامر خان اور فل گریگور کے درمیان فائٹ اکیس اپریل کو شیڈول ہے  ، برطانوی نژاد باکسر آخری مرتبہ دو ہزار  سولہ میں رینگ میں اترے تھے ۔