Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عامرخان نجی معاملہ سوشل میڈیا پر آنے سے دلبرداشتہ

عامرخان نجی معاملہ سوشل میڈیا پر آنے سے دلبرداشتہ
December 14, 2016

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کا صبرجواب دے گیا۔ کہتے ہیں گھر والوں نے ان کی اہلیہ فریال کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ اہل خانہ کا رویہ بچگانہ ہے۔ فریال مخدوم نے بھی جلتی پرتیل ڈال دیا۔ کہتی ہیں تین سال جہنم میں گزارے، جلدکچاچٹھا کھول دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامرخان نجی معاملہ سوشل میڈیا پر آنے پر دلبرداشتہ ہو گئے۔ کہتے ہیں کہ وہ اہل خانہ کے میڈیا پر آنے اور رونے دھونے کی حمایت نہیں کرتے، مسئلہ قابو سے باہر ہو رہا ہے، اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صبرسے کام لیا اور خاموش رہے۔ نجی معاملہ منظرعام پر آنے پرخوش نہیں، بہن بھائی معاملے کو باربار سوشل میڈیا پر لا رہے۔ عالمی چیمپئن باکسر کا کہنا تھا کہ والد کو اس سے متعلق بتایا لیکن کسی نے بات نہ سنی۔ بیوی کی حمایت اس لیے کی کہ وہ حق پر تھیں۔

عامر خان کا کہنا تھا اہل خانہ کا رویہ بچگانہ ہے، انہیں یہ سب روکنا ہو گا۔ جو غلط فہمیاں ہیں وہ گھرمیں ہی رہنا چاہیے تھیں۔ اہل خانہ ان کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ ادھر فریال مخدوم کہاں چپ رہنے والی تھیں۔

بولیں تین سال جہنم میں گزارے۔ ان کے لباس پر تنقید کرنے والے اپنے بیٹوں کے لباس پر بھی غورکریں۔ بیٹیاں دوپٹہ نہیں لیتیں۔ کیا وہ اس لیے ٹھیک ہیں کہ یہ خونی رشتے ہیں اور میں بہو؟ یہ کیسی دوغلی پالیسی ہے۔ فریال نے کہا جھوٹ بولنے والوں سے نفرت ہے، خاموش نہیں بیٹھیں گی۔