Saturday, October 1, 2022

باکسر زولانی ٹیٹ نے حریف کو 11 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا

باکسر زولانی ٹیٹ نے حریف کو 11 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا

بلفاسٹ ( 92 نیوز ) جنوبی افریقی باکسر زولانی ٹیٹ نے تاریخ رقم کر دی ۔ اسٹار باکسر نے ہم وطن سیبانسیو گونیا کو 11 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر کے بینٹم ویٹ کیٹگری میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بلفاسٹ میں بینٹم ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے لئے میدان سجا تو بارہ راؤنڈ کا باکسنگ مقابلہ صرف 11 سیکنڈ میں ہی تمام ہو گیا ۔
جنوبی افریقا کے زولانی ٹیٹ نے ہم وطن سیبانسیو گونیا کو ایسا پنچ مارا کہ صرف 11 سیکنڈ میں ہی وہ ناک آؤٹ ہو گئے ۔
زولانی ٹیٹ نے یہ شاندار فائٹ جیت کر بینٹم ویٹ کیٹگری میں عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا ہے۔