Saturday, July 27, 2024

باکسر انتھونی جوشوا اور الیگزینڈر پویٹکن اگلے ماہ مقابل ہوں گے

باکسر انتھونی جوشوا اور الیگزینڈر پویٹکن اگلے ماہ مقابل ہوں گے
August 2, 2018
ومبلے (92نیوز) باکسنگ کی دنیا میں ایک اور بڑا مقابلہ اگلے ماہ ہو گا،برطانوی باکسر انتھونی جوشوا اور روس کے  الیگزینڈر پوویٹکن  میں جوڑ پڑے گا ، انتھونی جوشوا ہیوی ویٹ بیلٹ کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں  ۔ اسٹار باکسرٹریننگ سیشن میں خوب جان  مار رہے ہیں۔ برطانیہ کے انتھونی جوشوا نے اگلے چیلنج کے لیے کمر کس لی ، اسٹار باکسر ٹریننگ سیشن میں خوب پسینہ بہانے میں مصروف ہیں ۔ انتھونی جوشوا اور روسی باکسر  الیگزینڈر پوویٹکن 22 ستمبر کو  ومبلےمیں ان ایکشن ہوں گے ۔ بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے  باکسنگ دیوانوں کی بھی بے چینی بڑھنے لگی ہے ۔ اٹھائیس  سالہ انتھونی جوشوا ڈبلیو، آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او ہیوی ویٹ ٹائٹل رواں سال کارڈیف میں کیوی فائٹر جوزف پارکر کیخلاف جیتے تھے ۔