Tuesday, April 30, 2024

باکسرمحمد وسیم عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے

باکسرمحمد وسیم عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے
January 3, 2017

 کوئٹہ (92نیوز)پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے باکسر محمد وسیم باکسنگ کونسل کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ۔۔وہ دنیا کے واحد باکسر بھی بن گئے ہیں جنھوں نے صرف پانچ فائٹ کھیل کر یہ رینکنگ حاصل کی ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ عزت دی ہے اور میں رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آیا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رینکنگ کی وجہ سے پاکستان اور خاص طور پر ہمارے صوبے کو ایک نئی پہچان ملی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز کے حوالے سے یقین دہانی کرائی تھی کہ بہت جلد جاری کردیئے جائیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں پریکٹس کررہا ہوں اور اگلی فائٹ لڑکر پہلے نمبر پر آنا چاہتا ہوں ۔