باکسرعامر خان کا سعودی عرب میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

ریاض (92 نیوز) معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا ۔ ایک تقریب کے دوران عامر خان نے سعودی عرب میں بھی باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کر دیا۔
باکسر عامر خان سعودی لباس پہن کر تقریب میں شریک ہوئے۔ فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سعودی نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ سعودی نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے۔ سعودی نوجوان با صلاحیت ہیں اور وہ باکسنگ میں لوہا منوا سکتے ہیں۔ باکسنگ کا شوق رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب میں ایک اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔