Wednesday, November 30, 2022

باکسرعامر خان نے اپنے حریف بلی ڈب سے فائٹ جیت لی

باکسرعامر خان نے اپنے حریف بلی ڈب سے فائٹ جیت لی

 جدہ (92 نیوز) سعودی عرب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسڑیلوی حریف بِلی ڈِب کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنلویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسٹیڈیم میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں عامر خان  شروعات سے آسٹریلوی باکسر بِلی ڈِب پر حاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی سمیٹ لی ۔

مقابلہ دیکھنے آئے اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وفاقی وزیر سانس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رِنگ میں جاکر عامر خان کو جیت کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

 

جیت کی خوشی میں عامر خان نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب میں باکسنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور آئندہ بھی یہاں  لوگوں کو ایسے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

عامر خان اپنے کیئر میں انتالیس میں سے چونتیس مقابلے جیت چکے ہیں جن میں اکیس ناک آؤٹس بھی شامل ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=eNLq0YeCiAw