Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

باڑہ : ویکسی نیشن کے باعث 2 بچے جاں بحق 14 کی حالت غیر

باڑہ : ویکسی نیشن کے باعث 2 بچے جاں بحق 14 کی حالت غیر
December 21, 2016

 باڑہ(92نیوز) خیبرایجنسی کے علاقہ باڑہ  میں میڈیکل کیمپ میں ویکسی نیشن کے باعث دو بچے جاں بحق جبکہ چودہ کی حالت غیر ہوگئی۔ سات بچوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جبکہ  محکمہ صحت فاٹا نے پولیو ویکسین کے باعث بچوں کی ہلاکت کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق خیبرایجنسی کے علاقہ باڑہ میں لگائے گئے میڈیکل کمیپ میں آنے والے دو بچے مبینہ طورپر ویکسی نیشن کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ چودہ کی حالت غیرہوگئی ہے۔  بچوں کی طبیعت خراب ہونے پرسات بچوں کوپشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلکس لایا گیا ہے۔  محکمہ صحت فاٹا کے فوکل پرسن ڈاکٹرندیم نے پولیو ویکسین کے باعث بچوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی ہلاکت اور حالت غیر ہونے کی وجہ معلوم کرنے کےلئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہےاور  محکمہ صحت کی ٹیمیں باڑہ پہنچ گئی ہیں۔