Friday, June 9, 2023

باولنگ کوچ وقار یونس کا سوشل میڈیا کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہنے کا اعلان

باولنگ کوچ وقار یونس کا سوشل میڈیا کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہنے کا اعلان
May 29, 2020
 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے کا اعلان کر دیا۔ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ  وقار یونس کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ کسی شخص نے میرا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کرکے ایک نازیبا ویڈیو لائیک کی جس سے مجھے بہت شرمندگی ہو رہی ہے۔ وقار یونس نے مزید کہا میرا ٹویٹر اکاونٹ  پہلے بھی ہیک ہو چکا ہے۔ اب میری برداشت ختم ہو گئی۔ آج سے میں سوشل میڈیا پر نہیں آؤں گا کیونکہ مجھے  فیملی زیادہ عزیز ہے۔ اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔