Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بان کی مون کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت

بان کی مون کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت
August 19, 2016
نیویارک(92نیوز)اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل  کیلئے ایک بار پھر خدمات کی  پیش کش  کر دی وزیر اعظم نوازشریف کو جوابی خط میں بانکی مون نے  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید  مذمت  کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے وزیر اعظم نواز شریف کے خط کا جواب دے دیا   بانکی مون نے  بھارت اور پاکستان  کو مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا   کہ مسئلے کے حل کیلئےاقوام متحدہ  خدمات فراہم کرنے کیلئے تیارہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ بانکی مون کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل علاقائی امن اور سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ توقع ہے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پرتشددروکنے کیلئےکوششیں کی جائیں گی۔ بانکی مون   کا کہنا ہے کہ انہیں  اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف  سے ملاقات کا انتظار ہے۔