Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بان کی مون نے شامی شہر حلب کو جہنم سے تشبیہہ دیدی

بان کی مون نے شامی شہر حلب کو جہنم سے تشبیہہ دیدی
December 17, 2016

جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کے تباہ حال شہر حلب کو جہنم سے تشبیہہ دے دی۔ کہتے ہیں امن تب ہوگا جب ہمدردی، انصاف اور مکروہ جرائم کے معاملے کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب وہ رواں ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

بان کی مون نے کہا کہ دنیا نے مجموعی طور پر شام کے عوام کو ناکامی سے دوچار کیا۔ انہوں نے شام کی حکومت پر زور دیا کہ وہ حلب سے شہریوں کے محفوظ انخلا کی کوشش جاری رکھے۔

اقوام متحدہ نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ انخلا کے اس عمل کو بحفاظت جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ شام میں امن تب قائم ہوگا جب ہمدردی، انصاف اور مکروہ جرائم کے معاملے کا احتساب ہوگا۔