Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بان کی مون اور امریکا کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیرمقدم، نواز مودی ملاقات سے تعلقات میں بہتری آئیگی: بان کی مون

بان کی مون اور امریکا کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیرمقدم، نواز مودی ملاقات سے تعلقات میں بہتری آئیگی: بان کی مون
December 26, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکا کی جانب سے لاہور میں ہونے والی نوازشریف اور نریندر مودی ملاقات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نواز مودی ملاقات سے تعلقات میں بہتری آئے گی جس سے دونوں ممالک سمیت پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی مودی کے اچانک اور حیران کن دورہ پاکستان اور لاہور میں نوازشریف سے ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دوطرفہ بات چیت کو برقرار رکھا جائے گا۔