لاہور: ( 92 نیوز) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال کا اعلان کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لے کر خیبر پختونخواہ سے نکلے گا جبکہ حتمی احتجاج 24 نومبر اتوار کو شروع ہوگا۔
پی ٹی آئی کے مطالبات کیا ہیں؟
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ 26 ویں ترمیم واپس لی جائے۔
دوسرا مطالبہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
تیسرا مطالبہ بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساری لیڈرشپ احتجاج کے لیے باہر نکلے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔