Tuesday, October 4, 2022

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی آج 73ویں برسی

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی آج 73ویں برسی
September 11, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی آج 73ویں برسی ہے۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن پاکستان حاصل کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ نے مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا گفتگو میں گورنر عمران اسماعیل بولے، قوم نے ملکر مسائل اور چیلنجز کا سامنا کیا۔ مُراد علی شاہ نے کہا، ہمارے چاروں طرف ایسی صورتحال ہے کہ ہمیں متحد رہنا ہے۔

ڈی جی رینجرز میجر جرنل افتخار حسن کی ھی مزار قائد پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری سمیت سیاسی قیادت نے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔