Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بانی ایم کیو ایم  کی اشتعال انگیز تقریر کے3 مقدمات کا چالان عدالت پیش

بانی ایم کیو ایم  کی اشتعال انگیز تقریر کے3 مقدمات کا چالان عدالت  پیش
December 24, 2016

 کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کے3 مقدمات میں پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ ٹرائل کورٹ بھیج دیا  ۔ مقدمات میں ایم کیوایم رہنما قمر منصور، کنور نوید جمیل اور شاہد پاشا گرفتار جبکہ فاروق ستار، عامر لیاقت، خالد مقبول صدیقی او دیگر مفرور ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  ایم کیو ایم بانی کی اشتعال انگیز تقریر کے3 مقدمات میں پولیس نے چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا ۔ مقدمات میں ایم کیوایم رہنما قمر منصور، کنور نوید جمیل اور شاہد پاشا گرفتار جبکہ فاروق ستار، عامر لیاقت، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر مفرور ہیں۔ چالان کے مطابق ایم کیو ایم بانی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہتک آمیز اور اشتعال انگیز تقریر کی ۔ ایم کیو ایم بانی نے پاکستان، آرمی چیف، ڈی جی رینجرز، عدلیہ کے خلاف بھی باتیں کی ۔ تقریر کے بعد کارکنوں نے میڈیا ہاوسز پر حملہ کیا ساتھ ہی سرکاری اور نجی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا ۔ حیرت انگیز طور پر پولیس روزپبلک مقامات اور ٹی وی شوز میں آنے والے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر مفرور رہنماوں کو گرفتار کرنے سے قاصر رہی ہے  ۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ ٹرائل کور ٹ منتقل کردیا جہاں مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگی  ۔