Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بانی ایم کیو ایم لندن میں تقریر کرتے اور بچے یہاں غائب ہوجاتے تھے : مصطفیٰ کمال

بانی ایم کیو ایم لندن میں تقریر کرتے اور بچے یہاں غائب ہوجاتے تھے : مصطفیٰ کمال
December 23, 2016

حیدرآباد(92نیوز)سندھ کے دوسرے  بڑے شہر حیدر آبادمیں  پاک سرزمین پارٹی نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر دیا پی  ایس پی  کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ   ایم کیو ایم کے  بانی لندن میں تقریر کرتے  اور  بچے یہاں  غائب  ہو جاتے تھے جی بھائی جی  بھائی   کہنے والے اب   متحدہ  بانی کے کہنے پر استعفے کیوں نہیں  دیتے۔

تفصیلات کےمطابق  پاک سرزمین پارٹی نے حیدر آباد  کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں میدان سجایا اور خوب پکا رنگ جمایا۔  جلسے میں خواتین سمیت کارکنوں کی  بہت بڑی  تعداد نے شرکت کی جبکہ پنڈال میں ہر طرف  پاکستانی پرچموں کی بہار تھی۔ پی ایس پی  کے  روح رواں  مصطفیٰ کمال نے کارکنوں سے  کلیدی خطاب کیا  جس میں انہوں نے سیاسی مخالفین کو خوب  آڑےہاتھوں لیا۔  پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے بھی شرکا سے  خطاب کیا اور 2018 کے عام  انتخابات  جیتنے کے عزم کا اظہا رکیا ۔

مقررین  کا کہنا تھا  کہ حیدر  آباد  حق پرستوں کا نہیں  وطن پرستوں کا  شہر  ہے ۔ پارٹی تو  ابھی  شروع ہوئی ہے   پی ایس پی کا قافلہ شہر شہر جائے گا ۔