Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن میں گرفتار

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن میں گرفتار
June 11, 2019
لندن (92 نیوز) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر چھاپا مارا اور انہیں  حراست میں لے کر  مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ بانی ایم کیو ایم  کے گھر چھاپا مارنے کی کارروائی میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا ، الطاف حسین کو گرفتار کرکے فوری پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ [caption id="attachment_226794" align="alignnone" width="603"]بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن میں گرفتار بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن میں گرفتار[/caption] اسکاٹ لینڈ یارڈ نے  بھی پاکستانی شخص کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے  کہا کہ  آج 11 جون کو پاکستان کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے حراست میں لیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق 60 سالہ پاکستانی شخص کو  شمال مغربی لندن میں نفرت انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔