Saturday, July 27, 2024

بانی ايم کيو ايم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

بانی ايم کيو ايم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت
February 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بانی ايم کيو ايم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ چائنا کٹنگ اور بھتے کی رقم خدمت خلق فاؤنڈيشن ميں جمع کرائی جاتی اور پھر لندن بھيجی جاتی رہي ۔

کیف الوریٰ نے ایک سال میں 15کروڑ خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائے۔  ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے 10 اہم رہنما بھی طلب کر لئے گئے ۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو بانی ايم کيوايم کیخلاف مني لانڈر نگ کے اہم شواہد مل گئے۔ طلب کئے جانے والوں ميں کفيل وارا، ڈاکٹر صغیر احمد ، محمد شاہد ، محمد زبیر، محمد طاہر ،منظور احمد، رؤف مغل ، محمد عمران،رفیق راجپوت، کمال صدیقی شامل ہیں ۔

ایم کیوایم رہنماچائنا کٹنگ اور بھتے کي رقم خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرواتےپھررقم لندن سيکرٹريٹ بھيج دی جاتی تھی۔مجموعی طور پردوارب روپے لندن سیکرٹریٹ بھجوائے گئے ۔

کفيل وارا نے ایک سال میں 15 کروڑ ، محمد شاہد نے ایک کروڑ 40 لاکھ ، ڈاکٹر صغیر نے 16 لاکھ 50 ہزار روپے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کروائے۔

منی لانڈرنگ کی رقم وکلاء کی فیس، سکیورٹی کمپنی اور ذاتی اخراجات پر خرچ کی جاتی تھی ۔