ویب ڈیسک: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
جبکہ عدالت کے فاضل ججز نے چیمبر سے عملے کے ذریعے فریقین کے وکلاء کو آگاہ کر دیا۔